لیہ (ایم آر ملک) تحصیل آفس لیہ کرپشن مافیا کے شکنجے میں عوام چلا اُٹھے رجسٹریشن برانچ میں موجود اقبال شاہ رجسٹری محرر کا فی الفور ٹرانسفر کیا جائے کرپٹ محرر مذکور کاآنے والے سائلین کے ساتھ رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے جس نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات کو ہوا میں اُرا دیا ہے اعتراضات کی آڑ مین آنے والے سائلین کو بڑی بے دردی سے لوٹ لیا جاتا ہے۔
عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف و ڈی سی اولیہ ندیم الرحمان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ بد اخلاق راشی محرر کو فی الفور رجسٹری برانچ سے تبدیل کیا جائے عوامی سماجی حلقوں نے سنگ میل کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ پچھلے دور ِ حکومت میں رجسٹریشن برانچ میں تعینات کرپٹ رجسٹری برانچ میں کرپشن کے لحاظ سے اقبال شاہ کا نام سر فہرست رہا ہے۔