ای ڈی او ہیلتھ کی ہدایت پر کھارا میں ہیپا ٹائٹس سیمینار و واک کا اہتمام

Hepatitis

Hepatitis

مصطفی آباد/للیانی : ای ڈی او ہیلتھ کی ہدایت پر کھارا میں ہیپا ٹائٹس سیمینار و واک کا ااہتمام، واک میں میڈیکل آفیسر سکول ہیلتھ سپروائزر و معززین علاقہ کی شرکت، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ای ڈی او ہیلتھ قصور کی خصوصی ہدایت پر نواحی گائوں کھارا میں ہیپا ٹائٹس سے آگاہی کے سلسلہ میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں میڈیکل آفیسر انچارج ڈاکٹر عبدالقادر و سکول ہیلتھ سپروائزر شازیہ شاہین نے شرکا کو ہیپا ٹائٹس کے نقصانات سے آگاہ کیا۔

عوام سے اپیل کی کہ وہ اختیاطی تدابیر ضرور اپنائیں تاکہ سے جان لیوا مرض کا مقابلہ کیا جا سکے، آخر میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میںسابقہ کونسلر سعید احمد بھٹی، عابد جٹ، مہر اشرف، ملک اشرف، ملک الیاس عرف ملک ماجھی،چوہدری کاشف بھٹہ و معززین علاقہ کے علاوہ BHUکھاراکے سٹاف شرکت کی۔