گلاسگو: ہماری حکومت ملک کے بہترین مفادات کے لئے کام کر رہی ہے، چوہدری محمد سرور

 Chaudhry Mohammad Sarwar

Chaudhry Mohammad Sarwar

گلاسگو (طاہرانعام شیخ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ملک کے بہترین مفادات کے لئے کام کر رہی ہے، ہم پاکستان میں تعمیرو تعاون کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔

عمران خان، طاہرالقادری اور دیگر تمام سیاست دانوں کے ساتھ مل کر ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ بیناالاقوامی تعلقات میں نہ صرف اپنے ہمسایوں بلکہ پوری دنیا کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں، اور اختلافات کو حق و انصاف اصولوں کے تحت حل کر کے خطے میں امن چاہتے ہیں۔

ہم کو اپنی توجہ غربت کے خاتمے، تعلیم، صحت اور عوام کا ،معیار زندگی بلند کرنے پر دینی ہو گی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مجھے تعلیم پر بھی پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی رابط کار بنا دیا ہے ہم نے اسلام آباد میں ایک انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس منعقد کرائی، جس میں اقوام متحدہ کے سابق وزیر اعظم گورڈن نراون جو میرے گزشتہ 30 سال سے دوست ہیں تشریف لائے اور پاکستان کو 4 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا،

جس سے ہم سات ملین ایسے بچوں کو سکولوں میں لانے کا پروگرام بنا رہے ہیں، جو اس وقت غربت کے باعث لوگوں کے گھروں میں مزدوری کر رہے ہیں۔ محمد سرور نے کہا کہ صرف پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کے بچے میرے بچے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 70 فیصد لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور بے شمار مہلک بیماریوں کا شکار بن رہے ہیں، آپ صرف دس پونڈ سے ایک بچے کو سال بعد صاف پانی کے لئے سپانسر کر سکتے ہیں۔

گورنر سرور نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زرمبادلہ کے لئے پاکستانی معشیت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور کہا کہ اعدادو شمارکے مطابق کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ 15 بلین ڈالر بجھواتے ہیں۔ جبکہ حقیقی رقم 20 سے25 بلین کے درمیان ہے۔ تقریباً 8 ملین پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں۔ ان میں سے اگر دس فیصد بھی ہر سال پاکستان جائیں اور ایک پزار کا زرمبادلہ خرچ کریں تو8 بلین ڈالر بن جاتے ہیں۔

ہم ان پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کو اپنی اولین ترجیحات رکھے ہوئے ہیں۔ محمد سرور کے کہا کہ میرا پاکستان جانے کا واحد مقصد یہ تھا کہ اپنے طویل عرصہ برطانیہ قیام کے دوران میں نے یہاں جو کچھ سیکھا اور تجربات حاصل کئے ہیں، اسے اپنے آبائی ملک کی بہتری کے لئے استعمال کروں۔ جب میں نے گورنر کا عہدہ سنبھالا تو چند افراد نے مختلف طریقوں سے اس پر تننقید کی لیکن مختصر عرصے میں میں نے جی ایس پی پلس، تعلیم، صاف پانی وغیرہ کے سلسلہ میں جو کام کیے۔

اب وہی ناقدین میری تعریف کر رہے ہیں، گورنر محمد سرور نے کہا کہ پاکستانی افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہیں اور ملک میں امنو امان قائم کرنے کی پوری طرح اہلیت رکھتی ہیں۔ وہ دہشت گردی ختم کرنے کے لئے ہر قسم کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ میں جب سری لنکا گیا تو وہاں کے صدر نے پاکستن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مشوروں سے اپنے ملک میں دہشت گردی ختم کرنے میں مدد ملی، تو اپنے ملک میں امن و امان قائم کرنا ان کے لئے کوئی مشکل نہیں۔