پشاور: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو ہلاک کر دیا۔

پشاور میں تھانہ یکہ توت کی حدود رشید گڑھی میں نامعلوم افراد ایک مکان میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کو گھریلو تنازعہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب پشاور میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایک مبینہ حملہ آور کو ہلاک ک ردیا۔

ذرائع کے مطابق دو حملہ آوروں نے کوہاٹ روڈ پر ناکے پر فائرنگ کردی، تاہم جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مارے گئے حملہ آور سے دستی بم اور پستول برآمد ہوا واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دوسرے حملہ آور کی تلاش شروع کردی۔