کوئٹہ: پولیس نےسٹرک کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم ناکارہ بنا دیا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے مستونگ لنک روڈ پر پولیس نے سٹرک کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیاایس پی سریاب عمران قریشی نے بتایا۔

کہ شمالی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے سٹرک کنارے چھ کلو وزنی دیسی ساختہ ریموٹ کنڑول بم نصب کر رکھا تھا، اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔