کراچی (جیوڈیسک) روشنیوں کے شہر کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پولیس اور رینجرز کی قربانیاں لائق تحسین ہیں ، ترجمان رینجرز کے مطابق چھ ماہ کے دوران پولیس کے چورانوے اور رینجرز کے نو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
شہر قائد میں قیام امن کیلئے پولیس اور رینجرز کی کوششیں جاری ہیں ، اس مقصد کے حصول کیلئے پولیس اور رینجرز کے فرض شناس اور بہادر جوانوں نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔
شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے چھ ماہ کے دوران پولیس اور رینجرز کے سو سے زائد اہلکاروں نے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ شہداء میں چورانے پولیس اہلکار اور نو رینجرز اہلکار شامل ہیں۔ جنوری میں 25 ، فروری میں 19 ، مارچ میں 4 ، اپریل میں 7 ، مئی میں
9 ، جون میں 19 اور جولائی میں 11 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ، کراچی میں سب سے زیادہ شہادتیں ویسٹ زون میں ہوئیں۔