ٹور ڈی فرانس:اٹلی کے ونچیسو نیبالی نے دسواں مرحلہ اپنے نام کرلیا

Wenchao Nibali

Wenchao Nibali

پیرس (جیوڈیسک) ٹلی کے ونچیسو نیبالی نے ٹور ڈی فرانس کا دسواں مرحلہ اپنے نام کرلیا، اسپینش سائیکلسٹ ایلبرٹو کونٹاڈور انجری کے باعث ریس سے باہر ہو گئے۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں شرکا کو 161 عشاریہ 5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا، مرحلے کے آغاز میں ہی دو بار کے سابق چیمپئن اسپین کے ایلبرٹو کونٹاڈور انجری کا شکار ہوکر ریس سے باہر ہوگئے لیکن اٹلی کے ونچسو نیبالی نے ہمت نہ ہاری۔

انہوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے، 27 منٹ اور 26 سیکنڈز میں طے کرکے نہ صرف مرحلہ اپنے نام کرلیابلکہ ایک مرتبہ پھر یلو جرسی پر قبضہ جمالیا۔