جب تک ایک بھی بھارتی فوجی کشمیر میں موجود ہے ہماری جدوجہد جاری رہے گی: علی گیلانی

 Syed Ali Geelani

Syed Ali Geelani

سرینگر (جیوڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اب کے کسی طالع آزما کو ان قربانیوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جب تک ایک بھی بھارتی سپاہی ہماری سرزمین میں موجود ہے، ہماری جدوجہد ہر صورت اور ہر قیمت پر جاری رہے گی۔ گیلانی نے عمر عبداللہ، مفتی سعید اور دیگر سیاستدانوں کی طرف سے مزار شہدا پر پھول چڑھانے کو مکاری اور منافقت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ضمیر زندہ ہوتے تو یقینا وہاں جانے میں شرم محسوس کرتی۔

کیونکہ 31 میں جو مظالم کشمیریوں پر ڈوگرہ شاہی ڈھا رہی تھی، آج اس سے بڑھ کر ظلم ان کے ہاتھوں سے ہورہا ہے اور یہ جعفر اور صادق بن کر اپنی قوم کے بجائے بھارت کے قبضے کا ساتھ دے رہے ہیں۔