ابھرتی ہوئی پانچ معاشی طاقتوں کی دو روزہ کانفرنس آج برازیل میں شروع ہوگی

BRICS Group

BRICS Group

ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) دنیاکی پانچ ابھرتے ہوئے معاشی ملکوں کی تنظیم برکس نے کہاہے وہ اپنی تنظیم میں مزید ممالک کو شامل نہیں کریں گے۔

واضح رہے ارجنٹائن نے شمولیت کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ پانچ ملکوں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل برکس گروپ کی 15 اور 16 جولائی کو برازیل میں آج شروع ہو گی۔ کے شہر فورٹالیزا میں مجوزہ چھٹی سربراہ کانفرنس کے سے پہلے کہا گیا کہ اس میں ابھی مزید ممالک کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

پانچ رکنی برکس گروپ کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے بعد میزبان برازیل کی صدر دلما روسیف نے بھی کہہ دیا کہ سرِدست کسی نئے ملک کو اس گروپ میں شامل کرنے پر غور نہیں کیا جا رہا۔ واضح رہے کہ ارجنٹائن اس میں شمولیت کا ایک ممکنہ امیدوار ہے۔