ورلڈ کپ میں فتح، جرمن چہرے خوشی سے کھل اُٹھے، رات بھر جشن

Germany

Germany

برلن (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈکپ میں فتح پر جرمن چہرے خوشی سے کھل اُٹھے، حکمرانی کا جشن منانے پورا ملک سڑکوں پر اُمڈ آیا، صرف برلن میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے اپنی ٹیم کی بے مثال کامیابی کا رات بھر جشن منایا۔

عوامی مقامات، بار، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں تل دھرنے کو جگہ نہ رہی، صبح تک آسمان آتشبازی سے جگمگاتا رہا۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ڈریسنگ روم میں ٹیم کے ہمراہ خوشیاں منائیں۔ دوسری جانب ارجنٹائن میںخوشی اور غم کی ملی جلی کیفیت رہی، عوام نے ٹیم کی فائنل تک رسائی کا ہی خوب زوروشور سے جشن منایا، آخرمیں ’بدمعاش‘ شائقین اپنی اصلیت پر اتر آئے۔

پولیس پر پتھراؤ سے بیونس آئرس کی سڑکوں پر ہونے والی پارٹی اجڑ گئی، عورتوں اور بچوں نے قریبی ریسٹورنٹس ، ہوٹل لابیز اور دیگرمقامات پر پناہ لی، پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے استعمال سے کئی کی حالت غیر ہو گئی۔