قائد آباد میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک

Karachi,Search Operation

Karachi,Search Operation

کراچی (جیوڈیسک) قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ ارکان ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کے مطابق پولیس کو گلشن بونیر میں کالعدم تنظیم کے دفتر کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بھر کی پولیس نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس کو دیکھ کر چند مکانات میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 20 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔

دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد پولیس کالعدم تنظیم کے مرکزی دفتر میں داخل ہو گئی جہاں سے بڑی مقدار میں مسروقہ موٹر سائیکلیں، بارودی مواد، بم بنانے کے آلات، دستی بم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے، راؤ انوار کا کہنا ہے کہ علاقے میں اب بھی 20 سے 25 دہشت گرد موجود ہو سکتے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔