پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس چیک پوسٹ حملے کے دوران جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔
پولیس کے مطابق بھانہ ماڑی کے علاقے کوہاٹ روڈ پر افطاری کے وقت چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، موٹرسائیکل پر سوار ایک حملہ آور جوابی فائرنگ سے مارا گیا، جب کہ دوسرا فرار ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے کے قبضے سے دستی بم، پستول اور ایک رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔