عمران خان کیخلاف ریفرنس، ارسلان افتخار نے نادرا کو درخواست بھجوا دی

Imran Khan, Arsalan Iftikhar

Imran Khan, Arsalan Iftikhar

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ریفرنس کیلئے ارسلان افتخار نے تحریری درخواست چیئرمین نادرا کو بجھوا دی ہے۔

ارسلان افتخار نے چیئرمین نادرا کو عمران خان کے بچوں کا ب فارم فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے ان کے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔

کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے اپنی بیٹی کا نام چھپایا ہے۔ درخواست میں ارسلان افتخار کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کیخلاف ریفرنس دائر کرنا چاہتے ہیں۔ جاننا چاہتے ہیں کہ عمران خان نے بچوں کے فارم ب میں بیٹی کا نام درج کرایا ہے یا نہیں۔