کابل: فوجیوں کی بس میں دھماکہ، تیس ہلاک، متعدد زخمی

Kabul, Soldiers Bus Blast

Kabul, Soldiers Bus Blast

کابل (جیوڈیسک) دھماکہ چہل ستون کے علاقے میں ہوا، وادی میں ہونے والی جھڑپوں کیخلاف مقامی باشندوں کا شدید احتجاج۔ کابل کے علاقے چہل ستون میں ہونے والے دھماکہ میں تیس فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے ایک کارکن نے چہل ستون کے علاقہ میں افغان فوجیوں کی بس کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں تیس فوجی ہلاک ہو گئے۔

دوسری طرف کابل میں جاری خونی جھڑپوں کیخلاف قبائلیوں نے شدید احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی جس نے احتجاج کرنے والے افراد کی کڑی نگرانی کر رکھی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہا جا سکے۔