کوٹ مٹھن (نمائندہ خصوصی) ذاتی دشمنی کی بنا پر بھتیجا نے چچا کے جانوروں کے باڑہ کو آگ لگا دی دو گائے اور ایک بھینس جل گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق کوٹ مٹھن کے نواحی علاقہ رحم شاہ میں ذاتی رنجش کی بنا پر زاہد نامی شخص نے اپنے حقیقی چچا کے جانوروں کے باڑے کو آگ لگا دی جس سے جانوروں کا باڑہ مکمل جل کر راکھ ہوگیا باڑے میں دو گائے اور ایک بھینس موجود تھیں جو آگ میں جھلس گئیں۔تاہم مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو تو پالیا مگرآ گ میں دو گائے اور ایک بھینس جھلس گئی ،ایک گائے کی دونوں آنکھیں بھی جل کر ختم ہوچکی،متاثریں دھاڑیں مار کر میڈیا کے سامنے فریاد کرتے ہوئے زندہ جانوروں کو جلانے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیاان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ خود سوزی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔متاثرہ خاندان کی طرف سے ون فائیو کو کال کر کے وقوعہ کی تفصیل بتا ئی جس کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور وقوعہ کو چشم دیددیکھنے کے بعد مقدمہ درج کر کے ایک ملزم بھی گرفتار کر لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹ مٹھن (نمائندہ خصوصی)امہ ویلفئیر ٹرسٹ نے دیہی علاقوں میں سیلاب متاثرین میں ایک ہزار خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا ،تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ عمر کوٹ،بھاگ سر ،روجھان اور گرد ونواح میں امہ ویلفئیر ٹرسٹ کے رضاکاروں نے ایک ہزار خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جس میں اٹا گھی ،چاول ،چینی ،دالیں وغیرہ شامل تھیں ،اس موقع پرا مہ ویلفئیر ٹرسٹ کے ڈسٹرکٹ انچار ج نے میڈیا کو بتایا کہ امہ ویلفئیر ٹرسٹ 2010 سے راجن پور ضلع کے پسماندہ علاقوں میں غربا مساکین ،یتیموں اور بیوائوں کی مالیمعاونت کے سلسلے میں مختلف پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے جس میں ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہینڈز پمپس ،مسجدوں کی تعمیر ،اور سیلاب مٹاثرین کے لئے شیلٹر تعمیر کرائے ،انہوں نے کہا کہ ماہ ِ رمضان میں مہنگائی اور بے روزگاری کی بنا پر روزہ داروں کو ہماری تینظیم نے خشک راشن فراہم کر کے روزہ داروں کے لئے آسانیاں پیدا کی تاکہ وہ لوگ روزہ کی نعمت سے محروم نہ رہ جائیں ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم عید المبارک کے موقع پر بھی سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان میں عید گفت تقسیم کئے جائیں گے،اس موقع پر امہ ویلفئیر ٹرسٹ کے رضاکاروں میں سمیع الحق جدون ،محمد جلیل خان گوپانگ و دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹ مٹھن (نمائندہ خصوصی) امہ ویلفئیر ٹرسٹ نے روزہ داروں کی کفالت کے لئے جو اقدامات کئے وہ قابل ِ تحسین ہیں ایسے موقع پر جب رمضان بازاروں میں حکومتی بلند و باند دعوں کے باوجود اشیاء خوردونوش غریب کی پہنچ سے دور ہوجائے ایسے میں امہ ویلفئیر ٹرسٹ نے مفت اشیاء خوردونوش کی تقسیم کر کے روزہ داروں ،سیلاب متاثرین اور غرباء مساکین کی امداد کسی نعمت سے کم نہیں ۔ان خیالات کا اظہار سید عاشق بخاری نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ امہ ویلفئیر ٹرسٹ نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کرنے میںپیش پیش رہی ہے جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ضلع بھر کے غرباء مساکین اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے امہ ویلفئیر ٹرسٹ کو کسی نعمت سے کم نہیں سمجھتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔