بنوں (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر مرکزی وصوبائی قائدین 16 جولائی کو بنوں کا دورہ کریں گے۔
اس دوران وہ متاثرین شمالی وزیرستان میں امدادی اشیاء تقسیم کریں گے۔ دورے کے انتظامات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما ظاہر شاہ طورو کی صدارت میں پارٹی اجلاس ضلع بنوںمیں منعقد ہوا جس میں سابق ضلعی صدر حاجی ظفر علی خان، شکیل خان ایڈووکیٹ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شعیب ایڈووکیٹ، وجاہت اللہ، شاہ زیب خان، بسم اللہ جان، سیلانی خان، شمشیر خان، عدنان خان اورنگزیب خان اور پیپلز یوتھ، پیپلز ایف ایس کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں سابق وزیر اعظم کے دورہ بنوں کو کامیاب بنانے اور متاثرین میں چھ ٹرک سامان تقسیم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ 15 جولائی کو دوبارہ اجلاس ہو گا۔