عیسیٰ نگری کے مکینوں کو شرپسندوں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔ نعیم کھو کھر

Karachi

Karachi

کراچی : کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے گورنر سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے اپیل کی ہے کہ عیسیٰ نگری میں شرپسندی کا نوٹس لیتے ہوئے شرپسندوں کی جانب سے عیسیٰ نگری میں مسیحی بستیوں کی حفاظت کے لئے تعمیر کردہ دیوار مہندم کرنے کے مسئلہ کو فوری حل کرائیں۔

نعیم کھو کھر نے اپنے بیان میں کہاکہ اس سے قبل بھی شر پسندوں کی دہشت گردی کے سبب عیسیٰ نگری کے ملحقہ آبادیوں سے سماج دشمن عناصر کی آمد و رفت روکنے کے لئے دیوار اُٹھائی گئی تھے جس میں بعد از مسلم عمائدین کی مشاورت سے آمد و رفت کیلئے گیٹ لگا دیا گیا تھا لیکن گزشتہ روز شرپسند عناصر کی جانب سے مسیحی عوام کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تعمیر کئے گئے مذکورہ دیوار کو توڑ کر عیسیٰ نگری میں مقیم لاکھوں مسیحی عوام کو ایک بار پھر غیر محفوظ کردیا گیا ہے جس کے سبب مسیحی عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے نعیم کھو کھر نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام فوری طور پر عیسیٰ نگری کے مکینوں کو تحفظ فراہم کریں۔