خیرپور: فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق، 2 افراد زخمی

Khairpur

Khairpur

خیر پور (جیوڈیسک) خیرپور میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نواحی گاؤں صادق کلہوڑو میں پیش آیا۔

جہاں پرانی دشمنی پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔