بغداد (جیوڈیسک) عراق میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں 12 افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے صدر سٹی میں ہوا۔
دہشت گردوں نے بارودی مواد شہر کی مرکزی شاہراہ پر دو گاڑیوں میں نصب کیا تھا جس کے پھٹنےسے 12 افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے متعدد دوکانوں اور گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔