فورٹا لیزا (جیوڈیسک) برطانوی خبر رساںادارے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے چینی ہم منصب، ڑی جِن پِنگ منگل کے روز 80 منٹ کے لیے ملے۔
جو کچھ ہی دیر قبل برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل کے شہر فورٹالزا پہنچے تھے۔ دونوں رہنماوں نے زیریں ڈھانچے کی تعمیرکے سلسلے میں تعاون اور باہمی تجارت کو فروغ دینے پر گفتگو کی۔
2012 میں دونوں ملکوں کی باہمی تجارت 66 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی ، جب کہ 2015 کا تجارتی ہدف 100 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ بھارتی رہنماوں نے تجارتی خسارے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور چینی منڈیوں تک زیادہ رسائی پر زور دیا۔ بھارتی وزیر اعظم مودی کو ان کے چینی ہم منصب ڑی نے نومبر میں بیجنگ میں 21 ملکی ایشیا پیسیفک اکنامک کو آپریشن،اپیک اجلاس میں شرکت کے لیے بھی مدعو کیا ہے۔