کراچی: گلستانِ جوہر میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

Gulistan-e-Jauhar

Gulistan-e-Jauhar

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ گلستانِ جوہر کے علاق پہلوان گوٹھ مین ایک امام بارگاہ کے قریب پیش آیا۔

دوسری جانب لیاری کے علاقے دریاآباد میں پولیس سے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کا ایک مشتبہ ملزم ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق شکیل بادشاہ خان گروپ سے تھا جو قتل، اقدامِ قتل سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔

سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں بھی پولیس سے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کا اہم ملزم ہلاک ہوا، جبکہ گلبہار کے علاقے سے پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے، جس کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔