ملتان کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار ہوگیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں صبح کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں مون سون کی بارشوں کے دوسرے مرحلہ کا آغاز آج سے ہو گیا ہے آج تمام دن آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہیں گے جبکہ صبح اور شام کے اوقات میں بوندا باندی ہو گی۔

تاہم جمعرات کی شام موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتہ کے روز تک جاری رہے گا۔ ملتان میں آج صبح کے وقت درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔