عالمی کپ 2030 یوراگوائے میں ہونے کا امکان ، انگلینڈ پریشان

World Cup 2030

World Cup 2030

لندن (جیوڈیسک) فٹ بال عالمی کپ برائے 2030 کی میزبانی یوروگوائے کو ملنے کے امکانات ہیں۔ 2018 کا عالمی کپ روس میں ہونا ہے۔

2022 کا قطر میں ہوگا ، 2026 کا امریکا میں ہونا ہے ، جب کہ 2030 کے عالمی کپ کی میزبانی کے لئے انگلینڈ کوششیں کر رہا تھا۔ تا ہم ایسی اطلاعات ہیں کہ یوروگوائے بھی اس کے لئے سرگرم ہے۔

اور حالیہ عالمی کپ میں اس کے سٹرائیکر سواریز کے اطالوی کھلاڑی کو کاٹنے کے واقعہ کے باوجود فیفا اس میزبانی کو جنوبی امریکا کے ملک یوروگوائے کی جھولی میں ڈالنے کی تیاری کر رہا ہے ، جس سے انگلینڈ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فیفا کا خیال ہے۔

کہ یوروگوائے میں تقریباً ایک صدی سے فٹ بال فائنلز نہیں کرائے جا سکے ، حالانکہ وہ دو مرتبہ عالمی کپ بھی جیت چکا ہے ، جن میں 1930 کا افتتاحی کپ بھی شامل ہے۔ انگلینڈ کے مقابلے میں اگرچہ یوروگوائے ایک چھوٹا سا صرف 33 لاکھ نفوس پر مشتمل ملک ہے ۔

تا ہم فیفا کے ارادوں کو بھانپتے ہوئے انگلینڈ میں یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ اگر ارجنٹائن نے بھی اس سال اپنے ہاں اس عالمی کپ کا انعقاد کرانے کی درخواست دے دی تو انگلینڈ کے لئے امکانات مزید کم ہو جائیں گے۔ ہالینڈ بھی ایسا ملک ہے۔

جہاں ابھی تک فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے فائنلز نہیں ہو پائے۔ جب کہ تیزی سے ابھرنے والی عالمی معاشی طاقت چین کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا رہا اور فیفا کے مطابق چین ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے ، اور معاشی طور پر وہاں عالمی کپ کافی منافع بخش ہو سکتا ہے۔ ہر صورت میں انگلینڈ کے امکانات معدوم ہی ہو رہے ہیں۔