شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 4 زخمی

Drone Attack

Drone Attack

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں 4 میزائل داغے۔

جس کے نتیجے میں 15 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے ایک گاڑی اور ایک گھر کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ایک ماہ کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے جبکہ رواں سال ہونے والے ڈرون حملوں کی تعداد 3 ہو گئی۔