ڈی اے پی کھاد پر کسانوں کو سبسڈی دینے کا معاملہ تاخیرکا شکار

Farmers

Farmers

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈی اے پی کھاد پر کسانوں کو فی بوری 400 روپے سبسڈی دینے کا معاملہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے ، کھاد کمپنیوں ، ڈ یلرز اور درآمد کنند گان نے کھاد کی بوری پر قیمت کے اندراج کا حکومتی مطالبہ مسترد کر دیا۔

وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کیلئے ڈی اے پی کھاد پر کسانوں کو سبسڈی دینے کیلئے 14 ارب روپے مختص کیے ہیں، یہ سب سڈی کسانوں کو منتقل کرنے کیلئے کوئی میکانزم طے نہیں کیا جا سکا۔

کھاد کمپنیوں ، ڈیلرز اور کھاد درآمد کنند گان نے وزارت کی طرف سے ڈی اے پی کھاد کی بوری پر اس کی قیمت پرنٹ کر نے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے، اس لیے انہیں ریلیف فراہم نہیں کیا جارہا۔