حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں سگندل ماں نے چھ ماہ کے بچے کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیااور فرار ہو گئی۔ افسوسناک واقعہ حافظ آباد کے علاقے محلہ بہاول پورہ میں پیش آیا۔
ملزمہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کی بیوی کے ایک شخص کے ساتھ تعلقات تھے، جس کے ساتھ مل کر اُ س نے چھ ماہ کے بیٹے کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔
بعد میں ملزمان لاش سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے شوہر کی نشاندہی پر ملزمہ کے ساتھی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ماں کی تلاش جاری ہے۔