ماسکو (جیوڈیسک) کہتے ہیں کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے اور کئی مرتبہ تو اس کہاوت کا عملی مظاہرہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے یقین نہ آئے تو اس حادثے کو ہی دیکھ لیجئے۔
روس کی ایک شاہراہ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار پارکنگ کی طرف مڑنے والی کار سے جا ٹکرا یا۔ حادثے کے نتیجے میں ہیوی بائیک مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
لیکن خوش قسمتی سے نوجوان کو چند ایک چوٹیں ہی آئیں۔ تصادم کے بعد نوجوان کی جان تو بچ گئی لیکن بائیک مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔