سری لنکا نے سیاسی پناہ کے طلبگار سینکڑوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

Sri Lanka

Sri Lanka

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا سے سینکڑوں پاکستانی سیاسی پناہ خواہوںکو ملک بدر کئے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں گزشتہ چند ہفتوں میں پاکستانی سیاسی پناہ خواہوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ پناہ گزین ادارے کے مطابق سری لنکا میں اس وقت 1397 سیاسی پناہ خواہاں اور 202 پاکستانی پناہ گزین آباد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں گرفتار کئے گئے ان پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ خواہوں کو ملک بدر کریگا تاہم کنٹرولر امیگریشن نے رپورٹ کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔