بنگالی فلموں میں کام نہ کرنے کا ڈر ختم ہو گیا، سشمیتاسین

Sushmita Sen

Sushmita Sen

ممبئی (جیوڈیسک) سابقہ مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ میں چار روز کیلئے اپنی پہلی بنگالی فلم نیرباک کرنے کولکتہ جارہی ہوں اور میں اس حوالے سے بہت پرجوش ہوں کیونکہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں اپنے میکے لوٹ آئی ہوں اور میری زندگی کے ابتدائی ایام پھر سے لوٹ آنے والے ہیں۔

بنگالی ساحرہ نے کہا کہ میں تامل، تیلگو اور کسی بھی دوسری زبان میں کام کرسکتی ہوں تاہم میں اپنی مادری زبان بنگالی میں فلم کرنے سے کتراتی تھی لیکن اب میرا ڈر ختم ہو گیا ہے اور میں زبردست اداکاروں کیساتھ پرفارم کرنے جارہی ہوں۔

یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ مداح سشمیتا سین اور ایشوریا رائے کو اس فلم میں ایکساتھ دیکھیں گے۔ اس پر سشمیتا نے کہاکہ میری معلومات کے مطابق فلم میں ایسے مناظر بھی ہیں، جن میں ہم دونوں نے ملکر کام کرنا ہے۔