کراچی: صدر میں دکان پر ملزمان کی فائرنگ، 3 افراد زخمی

Karach Firing

Karach Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے صدر میں دکان پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ملزمان لوٹ مار کی غرض سے سبزی کی دوکان پر آئے اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سبزی فروش، سبزی لینے آنے والا جاوید اور ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔

دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے پریڈی اسٹریٹ پر ٹائر جلائے اور ٹریفک بلاک کر دی۔