لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہ عید سے پہلے دینے کا اعلان کیا ہے۔ تنخواہ 23 جولائی کو جاری کی جائے گی۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے اسپیشل سیکریٹری احمد رضا کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کو پیشگی تنخواہ 23 جولائی کو جاری کر دی جائے گی۔
یہ کوشش بھی کی جا رہی ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اعلان کردہ دس فیصد اضافہ بھی جولائی کی تنخواہ میں شامل کیا جائے۔ اس مقصد کے لئے محکمہ خزانہ پنجاب نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔