کراچی (جیوڈیسک) باخبر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ممتاز علی بھٹو نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں ممتاز بھٹو نے نواز شریف کو انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے یاد دلائے ہیں اور کہا کہ پیپلز پارٹی کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے۔
جس پر سندھ کے عوام اور ووٹروں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ ممتاز بھٹو نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پیپلز پارٹی کی لوٹ مار کو تحفظ دے رہی ہے اور بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر رہی۔
حالانکہ نواز شریف نے نوڈیرو میں بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو سولی پر لٹکانے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کا احتساب کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔