تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کروڑ میں بہترین سہولیات کی فراہمی پر ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی کے مشکور ہیں

Sahibzada Faiz-ul-Hassan

Sahibzada Faiz-ul-Hassan

کروڑ لعل عیسن : تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کروڑ میں بہترین سہولیات کی فراہمی پر ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی کے مشکور ہیں۔ صاحبزادہ فیض الحسن کی جانب سے ایمرجنسی بلاک ، آپریشن تھیٹر کی تعمیر اور ہسپتال میں ایک کروڑ روپے کی مالیت سے الٹرا سائونڈ ، نشہ کی مشینیں ، گائنی وارڈ کا سامان اور فرنیچر بھی ڈاکٹر محبوب حسنین کی مرہون منت ہے۔ ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین انتہائی فرض شناس اور ایماندار افسر ہیں۔

ہسپتال میں بہترین صفائی کی سہولیات اور ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ جس پر شہری ڈاکٹر محبوب حسنین کی کارکردگی پر ان کے مشکور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ، شیخ نذیر حسین ، شیخ صفدر خان سیہڑ ، ملک اسما عیل کھوکھر صدر التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی بائو محمد امجد ، بائو الحاج محمد رفیق ، انجمن آڑھتیان سبزی منڈی کے جنرل سیکریٹری عبدالحمید گھلو ، مسٹر شازل اور محمد حسین طارق نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کروڑ میں ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین کی کارکردگی اور صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے کی جانب سے ایمرجنسی بلاک ، آپریشن تھیٹر کی تعمیر ، ایک کروڑ روپے کی مالیت سے جدید الٹراسائونڈ اور نشہ کی مشینیں گائنی وارڈ اور فرنیچر کا سامان فراہم کرنے سے غریب عوام کو شدید گرمی میں دور دراز جانے سے چھٹکارہ مل گیا ہے جس کی وجہ سے تمام شہری ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین اور صاحبزادہ فیض الحسن کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ ڈاکٹر محبوب حسنین کے میڈیکل آفیسر بننے سے کروڑ ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال اور ادویات کی فراہمی میں کافی بہتری آئی ہے۔ اور ہسپتال کا عملہ بھی مریضوں سے احسن طریقے سے بات کرتا ہے۔