حکومت فوج کو سیاست میں ملوث نہ کرے: شجاعت حسین
Posted on July 16, 2014 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Shujaat Hussain
لاہور (جیوڈیسک) چودھری شجاعت کہتے ہیں مسلم لیگ ن آرمی چیف کو ڈی چوک لانے کی روایت قائم نہ کرے۔ سیاسی معاملات پر 14 اگست کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔
چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ سیاسی اختلافات پر حکومت 14 اگست کو متنازع بنا رہی ہے۔
ن لیگ چیف آف آرمی اسٹاف کو ڈی چوک لے جانے کی روایت قائم نہ کرے اس سے فوج سیاست میں ملوث ہو گی۔
انہوں نے مشور دیا کہ سیاسی معاملات کو سیاسی انداز میں حل کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ فوجی پریڈ ہمیشہ 23 مارچ ہوا کرتی تھی جبکہ 14 اگست کی تقریب پارلیمنٹ کے باہر ہوتی تھی، 2004 میں یہ تقریب کنونشن سنٹر منتقل کر دی گئی۔
ایسے حالات میں جان بوجھ کر تقریب میں پریڈ کی شمولیت سنگین غلطی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com