کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

Firing

Firing

کراچی (جیوڈیسک) کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا۔

شریف آباد کے علاقے ایف سی ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایم ڈبلیو ایم سے ہے۔

قائدآباد گلستان کالونی میں ذاتی جھگڑے کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ سی ویو سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب سبزی کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا۔ گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیا ن فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق واقعہ دو بھائیوں میں ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔