مہمند ایجنسی، تحصیل بائیزئی کے علاقہ موسی خیل لنڈئی شاہ میں سیکورٹی فورسز کے لیے راشن لے جانے والی گاڑی پر بارودی سرنگ سے حملہ

Mohmand Agency

Mohmand Agency

مہمند ایجنسی ( نمائندہ ) مہمند ایجنسی، تحصیل بائیزئی کے علاقہ موسی خیل لنڈئی شاہ میں سیکورٹی فورسز کے لیے راشن لے جانے والی گاڑی پر بارودی سرنگ سے حملہ۔ سیکورٹی فورسز کے ایک اہلکار زخمی۔

میجر جنرل فرنٹیر کور کا سرحدی چیک پوسٹوں کا دورہ۔ امن و امان کی صورتحال پر بریفینگ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل بائیزئی کے علاقہ موسیٰ خیل اور لنڈئی شاہ میں سوات سکائوٹ کے لیے راشن لے جانے والی گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک صوبیدار زخمی ہوا جبکہ گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

دریں اثناء آئی جی ایف سی فرنٹئیر کور طیب اعظم نے مہمند ایجنسی کا مختصرہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران مہمند رائفلز کیمپ میں علاقے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند خوشحال خان، کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل عمر حیدر بخاری اور کمانڈر بریگیڈ 115 زاہد نے ان کو خصوصی بریفنگ دی۔ بعد میں آئی جی ایف سی نے سرحدی چیک پوسٹوں کا دورہ کر کے وہاں پر فرائض سر انجام دینے والی فورسز کے مشکلات اور مسائل سے آگاہی حاصل کی۔