فتح پور کی خبریں 17/7/2014

Drugs

Drugs

ضلع بھر سے منشیات فروشوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا
فتح پور (میاں محمد رضوان ) ضلع بھر سے منشیات فروشوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ، منشیات فروشوں کے خلاف مہم میں پولیس کے جوانوں کا کردار مثبت رہا ، یہ بات ڈی پی او لیہ غازی صلا ح الدین نے تھانہ فتح پور میں دورہ کے موقع پر کیا ، چھ کلو چرس ملزم سمیت پکڑنے پر ایس ایچ اوتھانہ فتح پور مہر عبدالقیوم اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ، تفصیل کے مطابق گز شتہ روز ایس ایچ او تھانہ فتح پور مہر عبدالقیوم جانگلہ کی ہدایت پر محمد فیاض اے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور لیہ کے مشہور منشیات فروش محمد بلال سکنہ 161ٹی ڈی اے سے 6کلوچرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، ڈی پی او لیہ نے دورہ تھانہ فتح پور کے دوران ایس ایچ او مہر عبدالقیوم جانگلہ کو انعام اور شاباش دی ،اس موقع پر ڈی پی او لیہ غازی صلاح الدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر سے منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی ، انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مہم میں پولیس جوان بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Fatehpur Layyah

Fatehpur Layyah

ڈی پی او لیہ کی ہدایت پر مشکوک افراد کے خلاف پولیس کا سر آپریشن
فتح پور (کرائم رپورٹر) ڈی پی او لیہ کی ہدایت پر مشکوک افراد کے خلاف پولیس کا سر آپریشن ، متعدد افراد کو حراست میں لے لیا اور مکمل تصدیق کے بعد رہا ، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی کروڑ ملک خالد محمود ڈاہا ،او ر ایس ایچ او تھانہ فتح پور مہر عبدالقیوم جانگلہ کی سربراہی میں پولیس نے مختلف دکانوں اور ہوٹلوں پر سر چ آپریشن کیا ، اور متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا ، جن میں نورنگ ولد گل خان سکنہ 69ٹی ڈی اے ضلع بھکر ،امیر زادہ ولد محمد گل سکنہ غنڈئی ضلع باجوڑ ایجنسی ، عالم خان ولد حاجی جان محمد سکنہ 264ٹی ڈی اے ضلع لیہ ، محمد رفیق ولد غلام حسین سکنہ پٹی فاروق تحصیل چوبارہ ضلع لیہ ،رب نواز ولد جیون سکنہ 228ٹی ڈی اے ،محمد فیروز ولد محمد رمضان سکنہ 92ٹی ڈی اے ،امیر محمد ولد شاہر خان چک نمبر 244ٹی ڈی اے ضلع لیہ کو حراست میں لے لیا گیا ،بعد میں تمام افراد کو شناختی کارڈ دیکھنے اور مکمل تصدیق کے بعد رہا کر دیا گیا ،اس موقع پر ڈی ایس پی کروڑ سرکل ملک خالد محمود ڈاہا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ستان میں آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردوں کا اس علاقے میں آنے کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر آئندہ بھی گاہے بگاہے سر چ آپریشن جاری رہے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Fatehpur News

Fatehpur News

سات مسلح افراد نے فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار سے چار افرد کو زخمی کر دیا
فتح پور (کرائم رپورٹر) سات مسلح افراد نے فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار سے چار افرد کو زخمی کر دیا ، ، تفصیل کے مطابق محمد اکرم ولد محمد اشرف چک نمبر 113ایم ایل نے بتایا کہ میں چک نمبر 114ایم ایل میں کسی کے گھر نلکا لگا رہا تھا کہ محمد رفیع ولد عبدالحئی نے مجھے آکر کہا کہ تم نے مسجد میں جو پنکھے لگوائے تھے وہ دو نمبر ہیں اسی بات پر تورتکرار ہوئی اور محمد رفیع مسلح کلہاڑی، محمد صدیق مسلح کلہاڑی ،غلام رسول مسلح 30بور پسٹل ، محمدعثمان مسلح 30بور ،ذیشان مسلح کلہاڑی، طاہر مسلح کلہاڑی، محمد ندیم مسلح سوٹا نے ہمیں مارنا شرو ع کر دیا ، اور امان اللہ کو ٹانگوں میں چار گولیاں لگیں، جبکہ عمران ، راشد ،اور محمد عارف کو سروں میں کلہاڑیاں مارکر شدید زخمی کر دیا ،درخواست پر مقدمہ درج۔