ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد افغان امیدوار مطمئن ہوجائیں گے، اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ افغانستان میں اقتدار کی پرامن منتقلی کے لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جاری رہی ہے۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد افغان امیدوار مطمئن ہو جائیں گے، غزہ میں قیام امن کے لیے مصر کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ وائٹ ہائوس میں وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا۔

کہ مستحکم جمہوری افغانستان امریکا کے مفاد میں ہے اور امید ہے افغانستان میں ووٹوں کی گنتی سے دونوں صدارتی امیدوار مطمئن ہو جائیں گے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن کے لئے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں جنگ بندی کے معاہدے کی کوششیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جامع مذاکرات چاہتے ہیں،ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری ہیں۔ روس یوکرین میں جاری کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، یوکرین کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے.ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روس کے طرز عمل کو دیکھ کر روسی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔