سیاٹل (جیوڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ وقت پر پہنچ گیا ، اور اس کے جلتے ہوئے گھر کی آگ بجھانے میں کامیاب ہو گیا ، تا ہم تب تک وہ بیسیوں ہزاروں ڈالر کا نقصان کر چکا تھا۔
جب اس سے آگ لگنے کی وجہ پوچھی گئی ، تو اس نے بتایا کہ وہ لانڈری روم میں موجود ایک مکڑی کو پینٹ اور لائیٹر سے مارنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کوشش میں آگ لگ گئی۔
پولیس نے گھر کی چھان بین کر کے اس واقعہ کو حادثاتی قرار دے دیا۔ گھر اس حالت میں ہے کہ اس میں اب رہنا مشکل ہے ، اور اس کے لئے اسے کافی رقم خرچ کرنا ہو گی۔