عمران خان کی سیاست کا محورصرف دھرنے ہیں ‘سمیرا ملک

Sumaira Malik

Sumaira Malik

کٹھہ سگھرال (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیر مملکت سمیرا ملک نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے دشمن عمران خان کی سیاست کا محور دھرنوں اور لانگ مارچ کے سواکچھ نہیں۔

تحریک انصاف جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ 14 اگست کے لانگ مارچ پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے خرچ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنیوالے شیخ رشید عمران خان کو جلد اسی مقام پر پہنچا دینگے جہاں وہ آج خود پہنچ چکے ہیں۔