ساحل پر کھیلتے معصوم فلسطینی بچے اسرائیل نے دھماکے سے اڑا دیئے

Children

Children

غزہ (جیوڈیسک) حماس کے راکٹوں کو غزہ پر حملے کا بہانہ بنانے والے اسرائیل کی اصلیت سامنے آگئی، ساحل پر کھیلنے والے چار بچوں کو بمباری کرکے شہید کر دیا۔

غزہ میں دہشت پھیلانے والے اسرائیل کو ہر فلسطینی دہشت گرد نظر آتا ہے ، غزہ کے ساحل پر دوڑتے یہ بچے بھی ، جو اپنی زندگی بچانے کے لیے بھاگ رہے ہیں، مگر اسرائیلی فورسز نے ان پر بھی رحم نہ کھایا۔

اور ان پر بم برسائے ، وہی بچے جو چند لمحے پہلے تک ہنس کھیل رہے تھے ، مظلومیت کی تصویر بن گئے ، ایک ہی خاندان کے نو سے گیارہ سال کے چار بچے اسرائیلی بمباری سے شہید جبکہ پانچواں بچہ زخمی ہو گیا۔

واقعے کے بعد صحافیوں نے ساحل پر بکھری لاشوں کو اٹھایا اور کوششیں کر کے زخمی بچے کی جان بچائی ، معصوم جانوں کے ضیاع کا یہ پہلا واقعہ نہیں ، اسرائیلی جارحیت سے درجنوں عورتیں بچے شہید ہو چکے ہیں۔

تاہم تازہ واقعے میں ان بچوں کو چن کر نشانہ بنایا گیا۔ان بے گناہ جانوں کی قیمت اسرائیل نے پانچ گھنٹے حملے روک کر پہلے ہی ادا کر دی ہے۔