بغداد (جیوڈیسک) تکریت پر تنظیم دولت اسلامیہ فی عراق والشام ، داعش کے عسکریت پسندوں نے گزشتہ ماہ قبضہ کیا تھا اور اڑھائی ہفتے پہلے ہی قبضہ چھڑوانے کی کوششیں شروع کی گئیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق علیحدگی پسند جنگجووں کی طرف سے مارٹر گولوں کی شدید بمباری اور ماہر نشانہ بازوں کی فائرنگ نے فورسز کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔
تکریت دارالحکومت بغداد سے ایک سو میل شمال میں واقع ہے اور سابق آمر صدام حسین کے حامیوں اور شدت پسند گروہ کا حصہ بننے والے فوجی عہدیداروں کا گڑھ جانا جاتا ہے۔