سپین کی فٹ بال کلب ریال میڈریڈ 3.44 ارب ڈالر کے ساتھ امیر ترین

Riyals Madrid

Riyals Madrid

لاہور (جیوڈیسک) اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریال میڈریڈ فرنچائز 3.44 ارب امریکی ڈالر ہے۔ بارسلونا کی ورتھ 3.2 ارب مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کی 2.81 ارب امریکی ڈالر ہے۔

فٹ بال کلب کی ٹیم کی ویلیو کا اندازہ اس کے حصص ، قرضہ جات اور سٹیڈیم کے سودے سے لگایا جاتا ہے۔ ان تین ٹاپ پوزیشن کی فٹ بال ٹیموں کے بعد امریکا کی نیو یارک ینکیز کی بیس بال ٹیم اور ڈیلاس کاو بوائز نیشنل فٹ بال لیگ (این ایف ایل) دولت کے اعتبار سے بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

ویلیو کے اعتبار سے سب بے بڑی جست جرمنی کی فٹ بال ٹیم بائرن میونخ نے لگائی ہے ، جو پانچ پوزیشنیں پھلانگ کر ٹاپ ٹین میں جگہ بناتے ہوئے ساتویں نمبر پر آ گئی ہے۔ ٹاپ کی پچاس پوزیشنوں میں سے مختلف امریکی سپورٹس کی ٹیموں نے تیس حاصل کر لی ہیں۔ ان پچاس پوزیشن کی ٹیموں کی اوسط قدر 1.34 ارب امریکی ڈالر ہے۔