لاہور (جیوڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی شرکت پر ایک مرتبہ پھر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ یہ صورتحال کل واضح ہوجائے گی جب لاہور ہائی کورٹ بین الصوبائی رابطے کی وزارت کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کرے گی۔
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان اولمپکس ایسویسی ایشن کے صدر حسن عارف کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر پاکستان سپورٹس بورڈ کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی ایتھلیٹس کو رواں ماہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی اجازت دینے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کر دی۔ میگا گیمز 23 جولائی سے گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں شروع ہوں گے۔