کراچی (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ مان لینا چاہیئے۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر عوام کی خواہش ہے تو ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہونی چاہیئے اس میں کوئی حرج نہیں ہے، وزیراعظم نواز شریف کو تحریک انصاف کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ مان لینا چاہیئے اور اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی وزیراعظم کو بہتر راستہ بتایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت برقراررہے کیونکہ جمہوریت ہو گی تو ملک میں امن آئے گا۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ راوئیونڈ سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہیئے، پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری راولپنڈی کے بجائے لاہور اترے، میری اطلاع کے مطابق یہ ڈیل تھی۔