کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کی مناسبت سے 71 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کر دیئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی عید الفطر کے موقع پر مختلف مالیت کے 157 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے جائیں گے۔ جس کے تحت 16 جولائی تک 71 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے جاچکے ہیں جن میں سے 10 ،20 ،50 اور 100 کے 26 ارب روپے مالیت کے کرنسی نوٹ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وطن عزیز میں عید الفطر کے موقع پر عیدی دینے کے لئے عوام نئے کرنسی نوٹ کو ترجیح دیتے ہیں اس لئے مرکزی بینک بڑی مالیت میں نئے نوٹ جاری کرتا ہے