بنوں (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں آپریش ضر عضب کے بعد نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد تقریبا دس لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ بنوں میں آباد متاثرین میں راشن کی تقسیم اور سحر و افطار کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے امداد سے بھرے 52 ٹرک بنوں پہنچادئے گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
اب تک خواتین اور بچوں سمیت 9 لاکھ 94 ہزار 5 سو 4 افراد کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہیں۔ متاثرہ افراد میں ورلڈ فوڈ پروگرام اور حکومت کی جانب سے غذائی اجناس کی تقسیم جاری ہے۔
ادھر فلاحی اداروں کی طرف سے متاثرین میں راشن کی تقسیم کے علاوہ افطار دسترخوان کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ آج کمشنر ہاوس کینٹ میں متاثرین شمالی وزیرستان میں امدادی پیکج اور راشن کی تقسیم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں فوڈ پیکج کے 52 ٹرک بنوں پہنچ گئے ہیں۔