اسلامی انقلاب نوشتۂ دیوار بن چکا ہے، نوجوان اس انقلاب کا ہراول دستہ ہیں۔ مدثر احمد شاہ

Lahore

Lahore

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام 17 رمضان المبارک یوم بدر کو یوم شہداء منایا گیا اور مرکزی دفتر پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شہداء کے وارثین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان مدثر احمد شاہ نے کہا کہ اسلامی انقلاب نوشتۂ دیوار بن چکا ہے۔

آج لوگ دُنیا میں بڑے بڑے انقلابات کی بات کرتے ہیں۔ کبھی ہٹلر، کبھی تاتاری، کبھی روسی اور کبھی انقلاب کی بات کی جاتی ہے لیکن یہ سب انقلاب وقت کے ساتھ ختم ہو گئے۔ صرف محمد الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انقلاب باقی رہا۔ وہ انقلاب پوری دُنیا میں پہنچا اور آج بھی موجود ہے۔

جب تک انسانوں کے دلوں میں جہاد سے محبت پیدا نہیں ہوتی، کوئی تبدیلی اور کوئی انقلاب نہیں آ سکتا، اس وقت عالمِ اسلام میں بیداری کی ایک نئی لہر دوڑ چکی ہے۔

مصر، انڈونیشیا، تیونس، مراکش اور افغانستان کے بعد اب اسلامی انقلاب پاکستان کی منزل ہے۔ نوجوان اس اسلامی انقلاب کا ہر اول دستہ ہیں اور جس نے اس انقلاب کے راستے میں آنے کی کوشش کی وہ کوئی زرداری ہو یا کوئی میاں نواز شریف اُس کو پائوں کی ٹھوکر سے پاش پاش کر دیا جائے گا۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہورنے اپنے خطاب میں کہا، 17رمضان المبارک اسلامی تاریخ کا سنہرا دن ہے، جس دن حق و باطل کا عظیم الشان معرکہ ہوا اور اللہ رب العالمین نے حق کے لشکر کو فتح عطا فرمائی۔

اُس دن ایک طرف کفار کے لائو لشکر سے اور دوسری کے اللہ کے وہ شیر تھے جن کے پاس نہ تلواریں تھیں نہ سامانِ جنگ لیکن اللہ تعالیٰ نے اُن کو سرخرو کیا۔ آج کے دن میں اپنے اُن شہیداء کو یاد کرنا چاہوں گا، جنہوں نے تعلیمی اداروں کے اندر حق و باطل کی جنگ لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ عبدالمالک شہید سے لے کر اویس عقیل شہید اور حمزہ مواحد شہید تک شہداء کی ایک لمبی فہرست ہے آج ہم تجدیدِ عہدکرتے ہیں کہ ان شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ خواہ ہمیں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے پڑیں۔سید راشددائود بخاری صدر حلقہ احباب اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے کہا ، آج کے دن کو قرآن مجید میں یوم الفرقان کے نام سے نمایاں کیا گیا ہے۔

وہ دن جب حق و باطل کا فیصلہ کن معرکہ ہوا کفر ریزہ ریزہ ہو گیا اور حق کا لشکر کامیاب رہا۔ آج میں مبارکباد پیش کرتا ہوںوارثین ِشہداء کو اور شہداء کی امین اس جمعیت کو، کہ اُس نے اس ملک کے تعلیمی اداروں میں اسلامی نظام کی خاطر اللہ اور اُس کے رسول ۖ کے پیغام کی دعوت عام کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے۔جبکہ تقریب سے شہداء کے ورثاء نے بھی خطاب کئے۔