عمران ملکی معیشت کیلئے رسک ہیں، آزادی مارچ سے قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں: احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان آزادی مارچ کا اعلان کر کے قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، مشرف پر کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، حکومت کیلئے زیادہ مسائل مشرف کے پیدا کردہ ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے زیادہ مسائل مشرف کے پیدا کردہ ہیں۔

عمران خان پاکستان کی معیشت کیلئے رسک پیدا کر رہے ہیں۔ وہ لندن جا کر غیروں کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں ملک اس وقت ضربِ عضب آپریشن کے نازک دور سے گزر رہا ہے۔ عمران خان مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کا ساتھ دے کر آئی ڈی پیز کی بحالی میں کردار ادا کریں، خیبر پی کی کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

خیبر پی کے کی حکومت ناکام ہوچکی ہے کیونکہ خیبر پی کے کی حکومت بنی گالہ سے ایس ایم ایس کے ذریعے چلائی جارہی ہے۔ 2013ء کے الیکشن میں دھاندلی میں آر اوز کا کوئی کردار نہیں اس سے قبل الیکشن کمیشن نگران حکومت اور آزاد عدلیہ کے ہوتے ہوئے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

مسلم دنیا میں مغرب کی جانب سے انتشار اور افراتفری پھیلائی جارہی ہے۔ شام، مصر میں ناکام ہونے کے بعد اب وہ پاکستان کا رخ کر رہے ہیں اور پاکستان کے اندر عمران خان کی شکل میں یا کبھی قادری کی صورت میں کینیڈا اور لندن سے انقلاب لایا جا رہا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار معیشت انقلابی سطح پر بلند ہوئی ہے جوکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہی کارنامہ ہے۔ عالمی ذرائع اور میڈیا پاکستان کی معیشت کی ترقی کیلئے رپورٹس بنا رہا ہے۔

پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں دوسری جانب سونامی خان انتشار پھیلا کر عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان سے بدظن کر رہے ہیں۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے 312صوبائی سیٹیں جیتیں جس پر پی ٹی آئی اے نے صرف 23سیٹوں پر پٹیشن دائر کی تاہم عوام کے بھارتی مینڈیٹ نے یہ بھی ثابت کردیا کہ عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں جو مسلم لیگ(ن) ہی لا سکتی ہے۔ عمران خان نئے پاکستان کی کوئی کھڑکی یا جھونپڑی ہی دکھا دیں جو چودہ ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ان سے بن ہی نہیں سکی۔

عمران خان خیبر پی کے میں چار ارب روپے کے میٹرو بس منصوبہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں اگر بنا کردکھا بھی دیں تو میں ساری عمر کیلئے سیاست چھوڑ دونگا۔ وہ خیبر پی کے میں خسرہ سے متاثرہ بچوں پر توجہ دیں۔ نواز شریف سے پہلے پی ٹی آئی کے اسد عمر نے پی ٹی آئی کی کامیابی کا اعلان کیا۔ مسم لیگ ن کو حکومت بنانے کی مبارکباد دی۔ پی ٹی آئی چند لوگوں کو جمع کر کے یہ ثابت کرنے کی کوشش نہ کرے کہ ان کے پاس عوامی طاقت ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس جیالوں کی کمی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ترقی کے سفر کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں نہ ہی قوم اس سازش کا حصہ بنے گی مختلف قوتیں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے عمران خان اور طاہر القادری کو استعمال کر رہے ہیں۔ حکومت نے کبھی مشرف کیخلاف انتقامی کارروائی کا نہیں سوچا مشرف نے وردی کے اندر آئین کو توڑا اور وہ اس قوم کو جوابدہ ہیں۔ آزادی مارچ کی بجائے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے حکومت کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کریں۔

عمران خان ملکی معیشت کے لئے رسک ہیں، تمام مشرف لورز اکٹھے ہو کر جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، آئین توڑنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ہو گا، بعض عناصر پاکستان میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، عمران خان بتائیں وہ لندن میں کس سے پیسے لے کر یوم آزادی پر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، مسلم لیگ(ن) کو پرویز مشرف کو عد التی کٹہرے میں لانے کی سزا دی جا رہی ہے، مشرف کے معاملے پر سجدہ سہو کر لیں تو سب شور ختم ہو جائے گا۔

سارے فساد کے پیچھے مشرف کے دوستوں کی سازشیں ہیں، آپریشن ضرب عضب کے موقع پر مارچ مناسب نہیں۔ عمران خان غیرملکی فنڈز کے ذریعے آزادی مارچ کے نام پر پاکستان میں سیاسی انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں وزیراعظم محمد نواز شرف سیاسی انتشار پھیلانے والوں کے خلاف جلد تمام سیاسی وجمہوری قوتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

پرویز مشرف کو عدالت میں لانا ہی ہمارا اصل جرم ہے، مسلم لیگ ن میں پرویز مشرف کے عدالتی ٹرائل پر کوئی اختلاف رائے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی آڈٹ بھارتی چیف الیکشن کمشنر جان کیری اقوام متحدہ یا وہ خود کرنا چاہتے ہیں۔