جمرود: چیک پوسٹ پر حملہ، 8 اہلکار شہید، 4 حملہ آور ہلاک

Khyber Agency

Khyber Agency

پشاور (جیوڈیسک) خیبرایجنسی کے علاقے جمرود میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 8 اہلکار شہید اور3 زخمی ہوگئے ہیں۔ا اس واقعہ کے بعد علاقے میں کرفیونافذ کردیا گیا ہے۔

شدت پسندوں نے جمرود کے علاقے غنڈی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے 8 اہلکار شہید اور3 زخمی ہوگئے ہیں۔ جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے جبکہ 3 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

شدت پسندوں کے حملے میں سیکورٹی فورسز کی 2 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ واقعےکے بعد پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ، جبکہ سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔